خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں ووٹنگ 31 مارچ کو ہوگی الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی

(فوٹو فائل)

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی ہونے کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے پی کے کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے حوالے خبریں بنیاد ہیں، اس حوالے سے میڈیا بشمول سوشل میڈیا پر ملتوی ہونے کے حوالہ سے گردش کرنیوالی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


الیکشن کمیشن نے اعلامیے میں بتایا کہ خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں 31 مارچ کو ہونیوالے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل الیکشن کمیشن نے حکومتی عدم تعاون کے سبب خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے پر غور شروع کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے ، سرکاری مشینری انتخابی قواعد کے نفاذ میں کمزوری دکھا رہی ہے، انتظامی سطح پر الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون نہیں ہو رہا، لیول پلینگ فیلڈ ڈسٹرب ہو گیا ہے اس لیے امکان ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوجائیں گے۔
Load Next Story