تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی نے رائے مانگ لی
ریاض مزاری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ووٹ مانگنے آئے خاندانی تعلق کے باوجود معذرت کرلی
راجن پور سے تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ریاض مزاری نے آڈیو پیغام کے ذریعے حلقے کی عوام سے رائے مانگ لی۔
منحرف رکن قومی اسمبلی نے ساڑھے تین سال حکومت کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کا شکوہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک سال سے اور ڈیڑھ سال سے وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات کا وقت نہیں دے رہے۔
ریاض مزاری نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے تحریک انصاف میں ضم کیا، امید تھی کہ جنوبی پنجاب کے مسائل حل ہوں گے، ہم پر پیسے لیکر حکومت کے خلاف جانے کا الزام غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو قریبی تعلق کے باوجود ووٹ نہیں دیا، سینیٹ الیکشن میں بھی پیسے لیکر ووٹ بیچ سکتے تھے لیکن پارٹی کے حکم پر حفیظ شیخ کو ووٹ دیا۔
ریاض مزاری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ووٹ مانگنے آئے خاندانی تعلق کے باوجود معذرت کرلی، سیاست صرف عزت کے لیے کرتے ہیں موجودہ حکومت نے عزت نہیں دی، جب حکومت کوئی کام ہی نہیں کرتی تو حلقے کی عوام کو کیا جواب دیں، حلقے کی عوام مشورہ دے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کو سپورٹ کریں یا نہیں۔