بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا کمسن بچے پر پولیس تشدد کا نوٹس

بچے پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار کرلی، قائم مقام ڈی آئی جی


ویب ڈیسک March 20, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس نعیم اختر افغان نے تھانے میں پولیس اہلکاروں کا کم عمر بچے پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے کوئٹہ میں واقع پشتون آباد تھانے میں بچے پر تشدد کے حوالے سے سوشل میڈیا وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا اور فوری ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میسر اور ایس ایس آپریشنز کو عدالت میں طلب کرلیا۔

دوسری جانب قائم مقام ڈی آئی جی پولیس غلام اظفر مہسر اور ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی نے بتایا کہ بچے تشدد کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو پشتون آباد تھانے کی ہے مگر واقعہ نیا نہیں بلکہ 4 جولائی 2021 کا ہے۔ بچے کو لیگل اسکواڈ نے موبائل چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وردی میں ملبوس اہلکاروں کو کمسن بچے پر تشدد کرتا دکھایا گیا تھا، یہ ویڈیو کسی شخص نے بہت خفیہ طریقے سے ریکارڈ کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔