غیرملکی سیاح سے گھڑ سواری کے 5 ہزار روپے مانگنے والے گرفتار

پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر تین افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا


Staff Reporter March 20, 2022
(تصویر اسکرین گریپ / ایکسپریس)

شہر قائد کے ساحل سی ویو پر غیر ملکی سیاح سے گھڑ سواری کے نام پر 5 ہزار روپے مانگنے والوں کو پولیس نے فوری کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔

سی ویو پر ایک بار پھر غیر ملکی سیاح نے گھوڑے کی سواری کے نام پر 5 ہزار روپے طلب کرنے سے متعلق بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر درخشاں پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لیکر حوالات میں بند کردیا۔ ایس ایچ او درخشاں نے بتایا کہ زیر حراست افراد کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوسکا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے یا غیر ملکی سیاح انکی معذرت قبول کرے جس پر انھیں رہا کردیا جائے۔

مزید پڑھیں: غیرملکی سیاح اور مافیا کا شہر

شہریوں نے پولیس اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ملکی سیاحوں سے منہ مانگی رقم طلب کرنے والوں کا احتساب کریں اور نگرانی کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ شہر قائد کا تشخص پامال نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا واقعہ کچھ دنوں قبل بھی غیر ملکی سیاح کے ساتھ سی ویو پر پیش آچکا ہے اور اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔