ورلڈ بینک کی جانب سے سقوط کابل کے دوران پی آئی اے کی خدمات کے اعتراف میں تقریب

ورلڈ بینک کی جانب سے جنگی اور دگرگوں صورتحال میں فضائی آپریشن کو قابل ستائش قراردیا گیا

ورلڈ بینک کی جانب سے جنگی اور دگرگوں صورتحال میں فضائی آپریشن کو قابل ستائش قراردیا گیا۔ (فوٹو فائل)

ورلڈ بینک نے سقوط کابل کے نتیجے میں پیدا ہونے والی غیرمعمولی صورتحال کے دوران پی آئی اے کی فضائی خدمات قابل ستائش قراردے دیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے قومی ایئرلائن کی افغانستان میں جنگی صورتحال کے دوران پیدا ہونے والی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی اور ورلڈ بینک کی جانب سے جنگی اور دگرگوں صورتحال میں فضائی آپریشن کو قابل ستائش قراردیا گیا۔


ورلڈ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے حالات میں جب کوئی بھی ایئرلائن پرواز اڑانے کو تیار نہیں تھی، پی آئی اے کی خدمات لائق تحسین ہیں، ورلڈ بینک کی جانب سے پی آئی اے کو شیلڈز بھی دی گئیں۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے سقوط کابل کے بعد عالمی اداروں کے 170 سے زائد ارکان کو افغانستان سے اخراج کے لیے خصوصی پروازوں کے ذریعے فضائی سروسز دیں،جن میں غیرملکیوں،مالیاتی اداروں کے 170 سے زائد نمائندوں بشمول آئی ایم ایف کے 100 ارکان شامل تھے۔

 
Load Next Story