کراچی فیکٹری میں آتشزدگی کے سانحے پرصوبے میں آج سوگ کااعلان

جاں بحق ہونے والوں کے ورثاسے اظہارتعزیت کے لئے یوم سوگ کا اعلان کرتے ہیں, گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد


ویب ڈیسک September 12, 2012
جاں بحق ہونے والوں کے ورثاسے اظہارتعزیت کے لئے یوم سوگ منایاجائے گا، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، فوٹو : اے ایف پی

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے فیکٹری میں آتشزدگی کے سانحے پرصوبے میں آج سوگ کااعلان کیا ہے۔


گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ جاں بحق ہونے والوں کے ورثاسے اظہارتعزیت کے لئے یوم سوگ کا اعلان کرتے ہیں، گورنرنےواقعہ کانوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے فیکٹری مالکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی بھی سفارش کی ہے ۔


ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے فیکٹری کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورثاء کے لواحقین کو یقین دلاتا ہوں انہیں انصاف ملے گا ، اور اس حادثے میں ملوث لوگوں کے خلاف ضرور کاروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا فیکٹری مالکان صرف لوگوں کو روزگار فراہم نہ کریں بلکہ انکے جان و مال کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔


اس موقع پر صوبائی وزیرعبدلروف صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری مالکان جاں بحق ہونے والے ملازمین کوفی کس 5،5 لاکھ روپے اورزخمیوں کو 2،2 لاکھ روپے معاوضہ اداکریں ،ایک ہفتے میں معاوضہ نہیں دیاتوفیکٹری نیلام کردی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |