سرائے مغل میں 13 سالہ غیر مسلم بچی سے اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی

ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے


ویب ڈیسک March 20, 2022
ملزمان نے نشہ کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی ، فوٹوفائل

سرائے مغل میں 13 سالہ غیر مسلم بچی کو اسلحہ کے زور پر مسلح افراد نے زبردستی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور کے علاقے سرائے مغل میں محنت کش کی 13 سالہ بچی سے زبردستی مبینہ زیادتی کی گئی۔ بچی کے اہل خانہ کے بیان کے مطابق نشہ بی بی رفع حاجت کے لیے باہر فصلوں میں گئی تھی، کہ ملزمان بلال اور ناصر 30 بور کی پسٹل لے کر نشہ بی بی کے پیچھے کماد کی فصل میں آ گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ملزمان نے نشہ کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور کہا اگر شور مچایا تو سر تن سے جدا کر دیں گے۔ ملزم ناصر 13 سالہ نشہ بی بی سے زبردستی مبینہ زیادتی کرتا رہا جبکہ دوسرا ملزم ہاتھ میں ٹوکی لے کر پہرہ دیتا رہا۔ بچی کی چیخ پکار سن کر اہل علاقہ کے لوگ اکٹھے ہوگئے اور ملزمان نشہ بی بی کو بے ہوشی حالت میں برہنہ چھوڑ کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔ غیر مسلم بچی کے والدین نے ڈی پی او قصور صہیب اشرف اور آئی جی پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں