پاکستان فٹبال کی معطلی ایک ماہ میں ختم ہونے کا امکان

خوشی کی بات ہے کہ حکومت اور اسٹیک ہولڈرز نے بحرانی صورتحال سے نکلنے کا راستہ تلاش کرلیا، چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی

خوشی کی بات ہے کہ حکومت اور اسٹیک ہولڈرز نے بحرانی صورتحال سے نکلنے کا راستہ تلاش کرلیا، چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی۔ فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال کی معطلی ایک ماہ میں ختم ہونے کا امکان ہے۔


فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے فیفا ہاؤس، پی ایف ایف سیکریٹریٹ میں دیگر اراکین شاہد نیاز کھوکھر، سعود ہاشمی اور بیرسٹر حارث عظمت کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ این سی کو آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکے جانے پر پاکستان فٹبال کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، خوشی کی بات ہے کہ حکومت اور اسٹیک ہولڈرز نے بحرانی صورتحال سے نکلنے کا راستہ تلاش کرلیا۔

وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ امور کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اہم کردار ادا کیا، پاکستانی کی معطلی 3سے 4ہفتوں میں ختم ہوجائے گی، نارملائزیشن کمیٹی مکمل طور پر غیر جانبدار رہتے ہوئے صاف شفاف انتخابات میں اپنا کردار ادا کرے گی،کلبز فیفا کے سسٹم میں رجسٹرڈ ہونے سے جعل سازی کا خاتمہ ہوگا، اس دوران پاکستانی ٹیموں کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت بھی یقینی بنائیں گے۔
Load Next Story