پاکپتن میں پلمبر کی 7 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش

واقعہ تھانہ فرید نگر کے علاقہ بستی اسلم نوئی میں پیش آیا، پولیس ذرائع

واقعہ تھانہ فرید نگر کے علاقہ بستی اسلم نوئی میں پیش آیا، پولیس ذرائع فوٹوفائل

صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں گھر میں پانی کی وائرنگ کے لیے آنے والا پلمبر 7 سالہ کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ تھانہ فرید نگر کے علاقہ بستی اسلم نوئی میں پیش آیا، جہاں پانی کی وائرنگ کرنے کے لیے گھر آئے پلمبر نے کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہلخانہ کام کاج میں مصروف ہوئے تو ملزم 7 سالہ بچے کوچھت پر لے گیا اور بچے سے زیادتی کی کوشش کی۔ بچے کی چیخ و پکار پر اہل خانہ آگئے اور ملزم موقع سے بھاگ نکلا۔
Load Next Story