بھارتی ڈائریکٹر کے 18 سالہ بیٹے کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی

منان جب بھی شراپ پیتا تھا تو اسے خود پر قابو نہیں رہتا تھا، پولیس


ویب ڈیسک March 20, 2022
منان ہولی کھیلنے کے بعد شراب پی کر گھر آیا تھا، پولیس فوٹوفائل

کراچی: بھارتی ڈائریکٹر گریش ملک کے بیٹے منان نے بلڈنگ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ہولناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب تمام لوگ ہولی کھیل کر واپس آرہے تھے۔ فلم ''تورباز'' کے ہدایت کار گریش ملک کے بیٹے منان نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع اوبروئے اسپرنگ بلڈنگ کے اپنے پانچویں منزل کے فلیٹ سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ خودکشی کا کیس ہے۔

جب منان کی خودکشی کی خبریں سامنے آئیں تو متعدد رپورٹس میں کہا گیا کہ منان کی عمر 17 سال تھی۔ تاہم اب رپورٹس آئی ہیں کہ منان کی عمر 17 سال نہیں بلکہ 18 سال تھی۔

امبولی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپیکٹر بندوپانت بنسوڈے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ منان ہولی کھیلنے کے بعد شراب پی کر گھر آیا، وہ گھر میں بھی پیتا رہا۔ اس کے والد نے اسے شراب پینے سے منع کیا لیکن اس نے ایک نہ سنی۔

پولیس انسپیکٹر کے مطابق اس سے قبل منان اپنی والدہ کے ساتھ بھی جارحانہ ہوگیا تھا۔ منان جب بھی شراپ پیتا تھا تو اسے خود پر قابو نہیں رہتا تھا۔ بظاہر منان نے اس وقت اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی جب اس کے والد اپنے کمرے میں گئے اور اس کی ماں اس کے آس پاس نہیں تھی شاید کچن میں تھی۔

منان کے چھلانگ لگانے کے بعد اسے فوراً اس کے گھر کے نزدیک کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹرز اس کی جان نہ بچاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں