ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم عمران خان

میں چاہتا ہوں پاکستان کی روح کےتحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کے پہلےتمام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک March 20, 2022
اہلِ سیاست کےضمیروں کی ایسی شرمناک نیلامی کی شدید مذمت کرتےہیں، وزیر اعظم فوٹوفائل

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا 27 مارچ کو انشاءاللہ اسلام آباد!۔ میں چاہتا ہوں کہ ارضِ پاک پاکستان کی روح کےتحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کے پہلےتمام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں اورسیاسی مافیاز کی جانب سے اپنا چوری کا مال بچانے کے لیے اہلِ سیاست کےضمیروں کی ایسی شرمناک نیلامی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں