پیپلزپارٹی نے مجھے 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے نصرت واحد کا دعوی

مجھے پیسوں کی دو جگہ سے آفر آئی ہے ایک پنجاب سے اور ایک سندھ سے ، نصرت واحد کا دعویٰ


ویب ڈیسک March 20, 2022
مجھے پیسوں کی دو جگہ سے آفر آئی ہے ایک پنجاب سے اور ایک سندھ سے ، نصرت واحد کا دعویٰ۔ فوٹو:سوشل میڈیا

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مجھے 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پیپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں حمایت کے عوض 16 کروڑ روپے کی آفر کی ہے، اور یہ پیشکش دو جگہوں سندھ اور پنجاب سے ہوئی ہے۔



نصرت واحد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں کی طرف سے 2 دفعہ رابطہ کیا گیا اور 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی، اتنی بڑی رقم کو رد کرنا ایک مشکل کام ہی ہوتا ہے، لیکن میں ان پیسوں کا کیا کروں گی، میرے خیال میں حرام کی کمائی شکلیں نہیں بگاڑتی بلکہ نسلیں بگاڑ دیتی ہے، اور نسلیں بگڑ جائیں تو بڑا نقصان ہوتا ہے، اس لئے تھوڑے پیسے مل جائیں تو ان پر ہی گزارا کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی نصرف واحد نے رابطہ کرکے رقم کی پیشکش کرنے والوں کا نام نہیں بتایا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں