منحرف ہونے والے تمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے فواد چوہدری

مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کیے جارہے ہیں، وزیراطلاعات

مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کیے جارہے ہیں، وزیراطلاعات. فائل فوٹو

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منحرف ہونے والے تمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور سات دن کے اندر پوزیشن واضع کرنے کا کہا ہے۔




فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے بعد منحرف ہونے والے ارکان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی اور تمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے، جب کہ مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کیے جارہے ہیں۔
Load Next Story