باکسر محمد وسیم کو عالمی ٹائٹل کے اہم مقابلے میں شکست
محمد وسیم کو سنی ایڈورڈ نے پوائنٹس کی بنیاد پر مات دی
ISLAMABAD:
پاکستان کے پروفیشنل باکسرمحمد وسیم عالمی ٹائٹل کے مقابلے میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے سنی ایڈورڈ سے شکست کھا گئے۔
دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے فلائی ویٹ کے ٹائٹل مقابلے میں محمد وسیم کو سنی ایڈورڈ نے پوائنٹس کی بنیاد پر مات دی۔
12 راؤنڈ کی فائٹ میں کامیابی پانے والے 26 سالہ سنی ایڈورڈ نےاپنے تمام 18 مقابلے جیت کرناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی برقرار رکھا جبکہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے دومرتبہ کے عالمی چیمپئین 35 سالہ محمد وسیم اپنی 13 ویں فائٹ میں دوسری مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوئے۔
دفاعی چیمپیئن کے خلاف مقابلے کے تیسرے راؤنڈ میں محمد وسیم کی بائیں آنکھ میں زخم آیا، اگلے راؤنڈ میں وسیم کی بائیں آنکھ بھی زخمی ہوگئی، جس کے بعد وہ حواس باختہ ہوگئے اور جارحانہ رویہ اپنانے پر قیمتی پوائنٹس سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔
انہوں نے گزشتہ برس ورلڈ ٹائٹل ایلیمنٹری فائٹ میں کولمبیا کے رابربریرا کو پوائنٹس کی بنیاد پرشکست دی تھی تاہم دوران مقابلہ محمد وسیم کی آںکھ زخمی ہوگئی تھی اور چہرے پر 21 ٹانکے بھی آئے تھے۔