متحدہ عرب مارات کا شامی صدر کی میزبانی کرنا مایوس اور پریشان کن ہے امریکا

شام کے صدر بشارالاسد کا متحدہ عرب امارت کا غیر متوقع دورہ کیا


ویب ڈیسک March 20, 2022
دس سال کی خانہ جنگی کے بعد پہلی بار بشار الاسد امارات پہنچے، فوٹو: رائٹرز

شام کے صدر بشار الاسد سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے اور ملک کے حکمرانوں سے ملاقات کی تاہم امریکا نے اپنے اتحادی ملک امارات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 10 سالہ خانہ جنگی کے بعد شام کے صدر بشارالاسد پہلی بار متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچ گئے تاہم امریکا کو اس دورے سے زیادہ خوشی نہیں ہوئی۔

شام کے صدر نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔

اے ایف پی کے مطابق شامی صدر کے امارات کے دورے پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم بشار الاسد کو قانونی حیثیت دینے کی اس واضح کوشش سے سخت مایوس اور پریشان ہیں۔

ترجمان نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ صدر بشار الاسد ہزاروں شامی شہریوں کے قتل عام، لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے اور ہزاروں کے معذور ہونے کے ذمہ دار اور جواب دہ ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں