شین وارن کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

جنازے میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے


ویب ڈیسک March 20, 2022
(فوٹو: ڈیلی میل)

آسٹریلیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن کی آخری رسومات اہلخانہ، قریبی دوستوں نے افسردہ دلوں کے ساتھ ادا کردیں۔

میلبورن کے سینٹ کِلڈا فٹبال کلب میں تقریباً 80 سوگواران شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے، جس کے بعد انکی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

شین وارن کی آخری رسومات کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، انکے بیٹے جیکسن نے اپنے والد کے تابوت کو بوسہ دیا جبکہ اہلخانہ ایک دوسرے کو تسلی دیتے نظر آئے۔ اس موقع پر سابق کرکٹرز بھی جنازے میں شریک ہوئے۔

2

آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن 4 مارچ کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے

شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں قائم اپنے ولا میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

1

 

شین وارن کے کیریئر پر مختصر نظر

سابق ٹیسٹ کرکٹر شین وارن کا کرکٹ کیرئیر 1992ء سے 2007ء پر محیط رہا، انہوں نے 145 ٹیسٹ اور 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی 20 کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 70 تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں