روس اور یوکرین معاہدے کے قریب ہیں ترکی

جنگ کے دوران دونوں ممالک کا کسی بات پر اتفاق کرنا آسان نہیں ہوتا تاہم مذاکرات میں پیشرفت برقرار ہے، ترک وزیر خارجہ


ویب ڈیسک March 20, 2022
ترک وزیر خارجہ (بائیں جانب) اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ، [فائل-فوٹو]

لاہور: ترکی نے کہا کہ روس اور یوکرین نے حملے کو روکنے کے لیے اپنے مذاکرات میں پیش رفت کی ہے. دونوں متحارب فریق معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولت کیووسگلو نے کہا کہ یقینا جنگ کے دوران دونوں ممالک کا کسی بات پر اتفاق کرنا آسان نہیں ہوتا تاہم مذاکرات میں پیشرفت برقرار ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ فریقین معاہدے کے قریب ہیں۔

ترکی کے یوکرین اور روس کے ساتھ مضبوط تعلقات کی بنا پر وزیر خارجہ نے اس ہفتے دونوں ممالک کا دورہ کیا جہاں وہ جنگ بندی کیلئے ثالث کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے ترکی نے اناطولیہ میں روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کی میزبانی بھی کی تھی۔

کیووسگلو نے کہا کہ ترکی دونوں ممالک کی مذاکراتی پارٹیوں سے رابطے میں ہے تاہم وزیر خارجہ نے مذاکرات کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایماندار ثالث اور سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔