سری لنکا پٹرول کیلیے لمبی قطار میں کھڑے 2 رکشا ڈرائیور ہلاک
سری لنکا میں پٹرول کا بحران شدت اختیار کر گیا
سری لنکا میں پٹرول کے حصول کے لیے طویل قطار میں کھڑے 2 رکشا ڈرائیورز جان کی بازی ہار گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں ایک طرف پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تو دوسری طرف پٹرول ملک بھر میں کم یاب ہوگیا ہے۔
پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں بن گئی ہیں۔ جہاں سخت گرمی میں گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرنے کی کوفت اُٹھانے کے بعد بھی پٹرول نہیں مل پا رہا ہے۔
پٹرول کے حصول کے لیے ایک پمپ سے دوسرے پمپ کا چکر لگاتے اور لمبی قطار میں انتظار کرتے کرتے دو ضعیف العمر رکشا ڈرائیورز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ہلاک ہونے والے رکشا ڈرائیورز کی عمریں 70 اور 72 برس تھیں جن کی کمائی کا واحد ذریعہ رکشا تھا جس سے وہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتے تھے تاہم پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے کام ٹھپ ہوگیا تھا۔