ہارس ٹریڈنگ کیخلاف صدارتی ریفرنس آج سپریم کورٹ میں دائر کردیا جائے گا
صدارتی ریفرنس کل سپریم کورٹ میں دائر کر دیا جائیگا
ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سمری وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظور کرلی جو آج سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ہدایت پر سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کی تھی جبکہ صدارتی ریفرنس کا مسودہ وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا گیا۔
خیال رہے کہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرنے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری ضروری تھی، کابینہ ڈویژن ریفرنس کی منظوری کے لیے سرکولیشن سمری وفاقی وزرا کو ارسال کی تھی، صدارتی ریفرنس آج سپریم کورٹ میں دائر کر دیا جائیگا۔