کراچی صدر ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشنپتھارے اورکیبن مسمار

دبئی چوک ،بوہری بازار اور اطراف کے علاقوں میں آپریشن کیا گیا،پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی


ویب ڈیسک February 23, 2014
پولیس اور کے ایم سی کی جانب سے کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا،پتھارے دار۔فوٹو:ایکسپریس نیوز

کے ایم سی نے صدر ایمپریس مارکیٹ میں آپریشن کرکے تجاوزات کو ہٹا دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مصروف کاروباری علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ اور اس کے اطراف میں کے ایم سی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ،آپریشن دبئی چوک ،بوہری بازار اور اطراف کے علاقوں میں کیا گیا کے ایم سی کے عملے نے سڑکوں پر لگے کیبن اور پتھارے مسمار کرکے تجاوزات کو بھی ہٹا دیا۔


آپریشن کےدوران ساؤتھ زون پولیس کی بھاری نفری کی بھی مدد لی گئی،نمائندہ ایکسپریس کے مطابق آپریشن رات گیارہ بجے شروع کیے جانا تھا لیکن مارکیٹ کے کھلے ہونے اور دکانداروں کی جانب سے مزاحمت کے پیش نظر آپریشن رات گئے شروع کیا گیا ،مارکیٹ بند ہونے کےباعث پولیس اور کے ایم سی کو آپریشن میں کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ آپریشن کے دوران موقع پر موجود چند پتھارے داروں کا کہنا تھا کہ پولیس اور کے ایم سی کی جانب سے انہیں کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا اور اچانک آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ادھر کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل بھی اس علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا اور پتھارے داروں کو وارننگ بھی جاری کی گئی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں