روسی بمباری میں ہلاک بھارتی طالبعلم کی لاش میڈیکل کالج کو عطیہ کرنے کا اعلان
یکم مارچ کو یوکرین میں ہلاک ہونے والے میڈیکل کے طالب علم کی لاش کل بھارت پہنچے گی
یوکرین میں روسی بمباری سے ہلاک ہونے والے بھارتی طالب علم کی لاش کو والدین نے میڈیکل کالج کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوکرین میں روسی بمباری میں ہلاک ہونے والے میڈیکل کالج کے بھارتی طالب علم نوین کی میت پیر کو آبائی علاقے پہنچے گی۔
نوین کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ میرا بیٹا میڈیکل کے میدان میں کوئی بڑا کارنامہ کرنا چاہتا تھا لیکن اب اپنے بیٹے کے اس خواب کو ہم پورا کریں گے۔
نوین کے والد نے اعلان کیا کہ وہ اپنے بیٹے کی میت میڈیکل کالج کو عطیہ کریں گے جو طلبا کے کام آئے گی۔ اس طرح نوین کا میڈیکل فیلڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کا خوب پورا ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ یکم مارچ کو یوکرین میں روسی بمباری میں بھارت سے تعلق رکنے والا میڈیکل کالج کا طالب علم نوین ہلاک ہوگیا تھا۔