آغا خان بورڈ نویں اور دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

وہاج نے پہلی،صدف بتول نے دوسری، شہریار فاروق اور زہرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی


ایکسپریس July 10, 2012
وہاج نے پہلی،صدف بتول نے دوسری، شہریار فاروق اور زہرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی

آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ (اے کے یو۔ای بی) نے آج سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، اس سال شاہ ولایت پبلک اسکول کے سید وہاج احمد نے90.27فیصد نمبروںکے ساتھ پہلی پوزیشن، المرتضیٰ اسکول کی صدف بتول رضوی نے90.18 فیصد نمبروںکے ساتھ دوسری اور سلطان محمد شاہ آغا خان اسکول کے شہریار فاروق اور حبیب گرلز اسکول کی زہرا حسینی نے 90.09فیصد نمبروںکے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی

اس سال کامیابی کی مجموعی شرح 84.4فیصد رہی جس میں سے11.35فیصد طلبا نےA1 گریڈ حاصل کیا جبکہ26فیصد طلبا نےAگریڈ حاصل کیا، اے کے یو۔ای بی کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرکریمہ کارا نے کہاکہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کسی بھی طالب علم کی زندگی کا ایک اہم سنگ میل ہوتا ہے، اے کے یو ۔ای بی نے ایس ایس سی کے سالانہ نتائج www.aku.edu/akueb پرشائع کردیے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں