آئی سی سی نے بنگلور کی پچ کو ’ڈی میرٹ‘ قرار دیدیا

پاکستان کے بعد بھارت کی پچ بھی غیر معیاری نکلی


ویب ڈیسک March 20, 2022
(فوٹو: کرک انفو)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری نے بنگلور میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ کو غیر معیاری قرار دیدیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے محسوس کیا ہے کہ پہلے روز کےلیے پچ پر گیند بہت ٹرن ہوئی اور پھر ہر سیشن کے ساتھ بہتر ہوتی گئی تاہم مجھے لگتا ہے کہ اس پچ پر گیند اور بیٹ کا مقابلہ برابر نہیں تھا۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹیسٹ کی 39 وکٹوں میں سے 26 اسپن بولرز نے حاصل کیں، پہلے روز 16 جبکہ دوسرے اور تیسرے روز 14 اور 9 وکٹیں گریں۔

دوسری جانب میچ کے اختتام پر میچ آف دی میچ رہنے والے شیرز ائیر کا کہنا تھا کہ پچ بلکل مختلف تھی جس پر بیٹنگ کرنا بہت مشکل تھا۔

واضح رہے کہ بنگلور کی پچ کو ایک ڈی میرٹ یعنی منفی پوائنٹ ملا ہے جو پانچ برس تک برقرار رہے گا جبکہ اگر کسی پچ کو پانچ ڈی میرٹ پوئنٹس ملیں تو وہاں 12 برس کے لیے میچ پر پابندی لگ جاتی ہے۔

اس سے قبل راولپنڈی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ میں راولپنڈی سٹیڈیم کی پچ کو بھی یہی سٹیٹس دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں