غیرویکسین شدہ افراد کوعمرہ اورمسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت
غیرویکسین شدہ افراد پرکبھی کورونا میں مبتلا نہ ہونے کی شرط عائد کی گئی ہے
ISLAMABAD:
غیرویکسین شدہ افراد کومسجد الحرام میں عمرہ اورنماز ادا کرنے کی اجازت مل گئی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے بیان کے مطابق غیر ویکسین شدہ افراد مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز ادا کرسکیں گے۔وہ غیر ویکسین شدہ افراد عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے جو کورونا میں مبتلا نہیں ہوئے۔
وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال قابو میں ہے جس کے باعث اب ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔