600 طلبہ کو روزانہ لاہور ٹیسٹ دیکھنے کی دعوت سہولیات فراہم

بورڈ نے اسٹیڈیم آنے والے دیگر تماشائیوں کیلیے بھی شٹل سروس،پنکھے اور فلٹرشدہ پانی کی سہولت فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے

بورڈ نے اسٹیڈیم آنے والے دیگر تماشائیوں کیلیے بھی شٹل سروس،پنکھے اور فلٹرشدہ پانی کی سہولت فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

روزانہ 600 طلبہ خصوصی دعوت پر پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین لاہور ٹیسٹ میچ دیکھیں گے۔

پی سی بی نے 600 طلبہ کو روزانہ لاہور ٹیسٹ دیکھنے کی دعوت دی ہے جس کیلیے سہولیات بھی فراہم کردی گئی ہیں، پی سی بی نے اسٹیڈیم آنے والے دیگر تماشائیوں کیلیے بھی شٹل سروس، پنکھے اور فلٹر شدہ پانی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


دوسری جانب میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں، رینجرز اورپولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مستعد نظر آرہے ہیں،ٹیموں کی آمد و رفت کے روٹس کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

 
Load Next Story