شہریوں کا چور کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کپڑے پھاڑ دیے

گھر میں نقب لگاکر قیمتی سامان چوری کیا تھا، چور کا پوچھ گچھ کے دوران اعتراف، واقعے کی وڈیو وائرل ہو گئی

واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پیش آیا، چور نشے کا عادی ہے، تشدد میں ملوث ایک شخص کو حراست میں لے لیا، پولیس۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

MADRID:
کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقے میں شہریوں نے چور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناکررکھمبے سے باندھ کرکپڑے بھی پھاڑدیے۔

کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں علاقہ مکینوں نے ایک چورکوپکڑلیااوراسے کھمبے سے باندھ کر تشددکانشانہ بنایا موقع پر موجود مشتعل شہری اسے وقتاً فوقتاً نہ صرف مارتے رہے بلکہ اس سے چوری کیے گئے سامان کے بارے میں بھی پوچھتے رہے۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہریوں نے ایک لڑکے کو کھمبے سے باندھا ہوا ہے جبکہ شہری اسے لاٹھی سے بھی مار رہے ہیں اس کے کپڑے پھٹے ہوئے ہیں، پوچھ گچھ کے دوران چور نے جرم کا اعتراف کیا کہ اس نے ایک گھر میں چوری کی تھی اور قیمتی سامان چرایا تھا۔


ویڈیو میں ایک اور شہری کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اس نے اسی لڑکے کو اس سے قبل بھی چوری کرتے ہوئے پکڑا تھا اور سامان بھی برآمد کیاتھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے علاقے کی نشاندہی کی تو معلوم ہوا کہ واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن سیکٹر ایف آئی میں پیش آیا تھا،چوری نشے کا عادی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

 
Load Next Story