کویت میں مالکان کوغلاظت کھلانے والی بھارتی ملازمہ گرفتار

گھریلو ملازمہ نے گھرکی چھت پربنے کمرے میں رہائش دینے پرانتقامی کارروائی کی


ویب ڈیسک March 21, 2022
بھارتی ملازمہ کوکویت سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا،پولیس حکام:فوٹو:انٹرنیٹ

MULTAN: کویت میں ایک سال تک مالکان کوغلاظت کھلانے والی بھارتی گھریلو ملازمہ کوگرفتارکرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مالکان کو ایک سال تک غلاظت کھلانے والی بھارتی گھریلو ملازمہ کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی ملازمہ ایک سال سے اس گھرمیں کام کررہی تھی اور گھرکی چھت پربنے کمرے میں رہائش دینے پرمالکان سےناراض تھی۔

متاثرہ خاندان کے پولیس کودئیے بیان کے مطابق گھروالے کھانے کے غیرمعمولی خراب ذائقے سے پریشان تھے اوروجہ جاننے کے لئے گھریلو ملازمہ کوبتائے بغیرکچن میں خفیہ کیمرے لگوائے تھے۔

خفیہ کیمروں کی مدد سے ملازمہ کے کھانے میں غلاظت ملانے کا انکشاف ہوا جس کے بعد اسے گرفتارکرلیا گیا۔بھارتی ملازمہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ضابطے کی کارروائی کے بعد ملازمہ کوڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں