کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

قطر ایئر ویز کی پرواز دہلی سے دوحہ جا رہی تھی

قطر ایئر ویز کی پرواز دہلی سے دوحہ جا رہی تھی- فوٹو: فائل

لاہور:
کراچی میں غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے نے فنی خرابی کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 579 دہلی سے دوحہ کے لیے شیڈول تھی۔


کپتان کو طیارے کے کارگو ہولڈ میں اسموگ سگنل ملا جس کی وجہ سے طیارے کو کراچی ایئر پورٹ اتارا گیا، پرواز میں 12 کریو ممبرز اور 283 مسافر سوار ہیں۔

طیارے کو رنوے نمبر ایک پر پارک کروا کے مسافروں کو ٹرانزٹ لائونج میں شفٹ کیا گیا۔

طیارے کی مکمل انسپیکشن پی آئی اے کے انجینئرز نے کی اور طیارے کی فنی خرابی دور کر کے منزل مقصود کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
Load Next Story