اسلام آباد میں شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور بلوچ طلبہ کے خلاف مقدمہ ختم

ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔


ویب ڈیسک March 21, 2022
ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔

MILAN: وفاقی دارالحکومت میں نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج پر درج مقدمے کے اخراج کی درخواست میں اہم پیش رفت ہوگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری اور بلوچ طلبہ کے خلاف مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری ، وکیل عثمان وڑائچ و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بغاوت کے مقدمے تو بلوچ طلبہ کی آواز دبانے والوں پر ہونے چاہئیں، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد پولیس نے وفاقی وزیر کی بیٹی ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور بلوچ طلبہ کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے طلبہ کی آواز دبانے کی اجازت نہیں دیں گے، جسٹس اطہر من اللہ

وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایڈووکیٹ ایمان مزاری سمیت 200 بلوچ طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے مقدمے کے اخراج کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں