خیبر پختونخوا پانچ سال میں صحت کارڈ سے 10 لاکھ افراد مستفید ہوئے

وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا صحت کارڈ سے متعلق ٹویٹ


ویب ڈیسک March 21, 2022
وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا صحت کارڈ سے متعلق ٹویٹ۔ (فوٹو : فائل)

DUBAI: خیبر پختونخوا میں پانچ سال کے دوران صحت کارڈ پلس سے 10 لاکھ افراد نے اپنا علاج کروایا۔

وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے صحت کارڈ سے متعلق ٹویٹ کی کہ 2016 سے 2020 تک ڈھائی لاکھ افراد صحت کارڈ سے مستفید ہوئے جبکہ 22-2021 میں سات لاکھ پچاس ہزار افراد نے صحت کارڈ پلس کے زریعے طبی سہولیات حاصل کیں۔



انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پلس پختونخوا حکومت کا عوام کے لیے تحفہ ہے۔

واضح رہے کہ صحت کارڈ خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ پنجاب اور بلوچستان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن سندھ میں صحت کارڈ کا اجراء نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں