عمران خان تکبر کا شکار ہوگئے پوری پارٹی ان کے ہاتھ سے ریت کی طرح نکل گئی مریم نواز
عمران خان کو سیخ پا ہونے یا مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں اب ان کی سیاست ختم ہوچکی، مریم نواز
کراچی:
مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان تکبر کا شکار ہوگئے، پوری پارٹی ان کے ہاتھ سے ریت کی طرح نکل گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جتنی فیس نیب نے اپنے وکیلوں کو لندن پراپرٹی کیس میں دی، اتنے کی تو جائیداد بھی نہیں، عمران خان نے عوام کا جتنا پیسہ انتقام میں بہایا ہے اس کا بھی حساب ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیوٹرل لفظ کا آج کل بڑا چرچا ہے، اس لفظ نے ایک شخص کی ہوا نکال دی ہے، اور 22 سالہ جدوجہد زمین بوس ہوگئی، تحریک انصاف پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا ہے، عمران خان کے برسراقتدار ہونے کے باوجود بھی لوگ ان کو چھوڑ کر جارہے ہیں، حکومت سے 10 لوگ پورے نہیں ہورہے، اب یہ آوازیں نہیں نکال رہے بلکہ چیخ رہے ہیں کہ مجھے پچا لو، ایسا برا حال تو میں نے کبھی کسی ٹانگہ پارٹی کا بھی نہیں دیکھا، سینیٹ الیکشن کی خرید و فروخت کو زیادہ وقت نہیں ہوا اور عمران خان اپنے تکبر کا شکار ہوگئے ہیں، پوری پارٹی ان کے ہاتھوں سے ریت کی طرح نکل گئی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ نے کہا ان سے بلیک میل نہیں ہوں گا، آپ چاہتے ہیں کہ کوئی آپ کو گنتی پوری کرکے دے، اگر کوئی گنتی پوری کرنے کو تیار نہیں تو آپ انہیں جانور کہہ رہے ہیں، نیوٹرل ہونا تو آئین کی پاسداری ہے، آپ نے نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن کو نیوٹرل نہیں رہنے دیا، آپ چاہتے ہیں آپ کیلئے کوئی آپ کے مخالفین کو سزائیں دلوائے، حکومت چاہتی ہے کہ کوئی مخالفین کو ان کی جیب میں ڈال دے، اب کوئی آپ کو بچانے نہیں آئے گا آپ کی گیم اوور ہو چکی ہے، آپ ہار چکے ہیں، یہ مکافات عمل ہے، سیخ پا ہونے یا مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں، اب آپ کی بندش کے دن آگئے ہیں، آپ کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں: منحرف پی ٹی آئی ارکان کو ملکی غداروں کی طرح سزا دینا ضروری ہے، فواد چوہدری
مریم نواز نے کہا کہ حکومت اپنے 10 لوگ پورے کرلے 10 لاکھ لوگ جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس حکومت کی گنتی تو 2018 میں بھی پوری نہیں تھی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ان کی گنتی پوری نہیں تھی، عمران خان کبھی کہتے ہیں چور اکھٹے ہوگئے ہیں، کبھی کہتے ہیں یہ غیر ملکی سازش ہے، سازش والی بات نہ کریں لوگ آپ پر ہنستے ہیں،کسی ملک کو سازش کی ضرورت نہیں آپ خود ہی کافی ہیں، مہنگائی کے بارے میں سوچا ہوتا تو آج یہ آپ کا حال نہ ہوتا۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ پہلے عمرا ن خان کو جو بائیڈن کی کال کا انتظار تھا، جب کال نہیں آئی تو مخالفت شروع کردی، میں وزیراعظم کو آئینہ دکھانا چاہتی ہوں، انہیں پتہ ہی نہیں کہ خارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے، ملک میں مہنگائی ،لاقانونیت اور گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، چینی ، بجلی ، دالیں اور آئل سب مہنگا ہوچکا ہے، پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، جو آپ کو چھوڑ کر جارہے ہیں انہیں خریدنے کی کیا ضرورت تھی، کبھی آپ ان کو لوٹا کہتے ہیں تو کبھی کہتے ہو واپس آ جاؤ معاف کر دیں گے۔