پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی 2009 کے بعد ورلڈ کپ میں پہلی فتح

ندا ڈار کو بہترین باؤلنگ پر پلئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا


ویب ڈیسک March 21, 2022
پاکستانی بلے باز منیبہ علی چوکا لگاتے ہوئے۔ فوٹو : آئی سی سی

کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2022 میں پہلی فتح اپنے نام کرلی، خواتین ٹیم 2009 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں کوئی میچ جیتی ہیں۔

خواتین کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ فتح حاصل کی۔ قومی ٹیم نے89 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے 8وکٹوں سے مخالف ٹیم کو شکست دی۔

میچ بارش کی وجہ سے بیس اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔



ندا ڈار نے میچ میں چار اوورز کے دوران 10 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس سے قبل، پاکستان ویمن ٹیم بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سے اپنے ہار چکی ہے۔ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2022 میں نیوزی لینڈ میں جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں