اسلام آباد انتظامیہ کا حکومت اور اپوزیشن کوریڈزون میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار
پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست دیدی
ضلعی انتظامیہ نے حکومت اور اپوزیشن کوریڈزون میں جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کوڈی چوک پر27مارچ کے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی جب کہ اپوزیشن نے بھی اسی جگہ جلسے کی درخواست دے رکھی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نے دونوں کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتیں ڈی چوک کا استعمال نہ کریں، جتھے لاکر کسی رکن اسمبلی کو روکنے کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو پریڈگراؤنڈاوراپوزیشن کو ایچ 9 میں جلسے کا آپشن دیاہے۔ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 کانفاذہے اوردونوں فریقین کی طرف سے ایک ہی جگہ جلسہ کرنے سے تصادم کا خدشہ ہے جس سے حالات بگڑ سکتے ہیں،ریڈ زون میں زیادہ لوگوں کے آنے سے سکیورٹی مسائل ہوں گے۔
انتظامیہ نے اپوزیشن اورحکومت کوجلسے کی جگہ کے انتخاب کے بعدآگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست دیدی جس پر ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی۔