فرانس نے روس کے اثاثے منجمد کردیے

فرانس نے روسی اثاثوں پر یہ کریک ڈاؤن یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں کیا ہے۔


ویب ڈیسک March 21, 2022
[فائل-فوٹو]

فرانس نے روسی کاروباریوں کے تقریباً 850 ملین یورو کے اثاثے اور جائیدادیں منجمد کردی ہیں۔


عالمی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ برونو لی مائیر نے فرانسیسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انفرادی کھاتوں میں 150 ملین یورو کو منجمد کیا ہے جس میں روس کی کریڈٹ لائنز اور ملک میں قائم کردہ روسی کاروبار شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فرانسیسی رئیل اسٹیٹ میں روس کے 539 ملین یورو بھی منجمد کیے ہیں جو کہ تقریباً 390 جائیدادوں اور اپارٹمنٹس کی مالیت کے مساوی ہیں جبکہ اس کے علاوہ ہم نے ہم نے دو چھوٹے بحری جہازوں جس کی قیمت 150 ملین یورو ہے، اسے بھی ضبط کیا ہے۔


واضح رہے کہ روسی اثاثوں پر فرانس نے یہ حالیہ کریک ڈاؤن یوکرین پر روسی حملے کے بعد کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ روسی مالکان اپنے اثاثوں کو فروخت کرنے اور ان سے نفع اٹھانے سے قاصر ہیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔