کیا آپ حجاب میں موجود اس معروف اداکارہ کو پہچانتے ہیں

ایک مداح نے اداکارہ کو باحجاب دیکھ کر سوال کیا کہ کہیں وہ رمضان ٹرانسمیشن تو نہیں کر رہیں؟


ویب ڈیسک March 21, 2022
سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ شاید سجل علی نے توبہ کرلی ہے (فوٹو، انٹرنیٹ)

ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کی حجاب میں موجود تصویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سجل علی نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں وہ برقع پہنی ہوئی نظر آرہی ہیں جسے دیکھ کر پرستاروں کو بہت حیرت ہوئی۔

sajjal-post

انٹرنیٹ پر وائرل تصویر میں اداکارہ نے سیاہ برقع پہن رکھا ہے اور چہرہ نقاب سے ڈھانپا ہوا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سجل نے عبایا پہننا شروع کردیا ہے یا پھر یہ کسی شوٹنگ کا حصہ تھا۔

کئی پرستاروں کا ماننا ہے کہ اداکارہ نے کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران حجاب کیا ہوا ہے۔ جبکہ متعدد مداح اب بھی متجسس ہیں کہ آخر یہ معاملہ کیا ہے۔ کسی کا کہنا تھا کہ شاید سجل علی نے توبہ کرلی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کہیں اداکارہ رمضان ٹرانسمیشن تو نہیں کررہیں؟۔ اسی طرح مختلف تبصرے کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں