پیکا ترمیمی آرڈیننس حکومت کو جواب جمع کرانے کے لیے 25 مارچ تک کی مہلت

آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل دستیاب نہ ہوں تو کوئی نمائندہ حاضر ہو، عدالت


کورٹ رپورٹر March 21, 2022
اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف پی بی اے، پی ایف یو جے سمیت صحافتی تنظیموں اور سینئر صحافیوں کی درخواست پر حکومت کو جواب جمع کرانے کے لیے 25 مارچ تک مہلت دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف پی بی اے، پی ایف یو جے، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز، کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز، سینئر صحافیوں محمد مالک، اظہر عباس، علی کاظم وحید، شکیل مسعود، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار مقصود بٹر اور فرحت اللہ بابر کی درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث سماعت میں پیش نہ ہوئے جبکہ اُن کی جگہ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اگر آئندہ سماعت پر بھی اٹارنی جنرل دستیاب نہ ہوں تو کوئی نمائندہ مقرر کریں جو ان کی جگہ پیش ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |