باؤنڈری پر موجود بگی کیم نے اسمتھ کی توجہ منتشر کردی

اسٹیون اسمتھ نے ایک موقع پر امپائر سے یہ بھی کہا کہ بولنگ اینڈ اسٹینڈ پر لگایا جانے والا پرچم ان کی توجہ منتشر کررہاہے

اسٹیون اسمتھ نے ایک موقع پر امپائر سے یہ بھی کہا کہ بولنگ اینڈ اسٹینڈ پر لگایا جانے والا پرچم ان کی توجہ منتشر کررہاہے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز باؤنڈری پر موجود بگی کیم نے اسٹیون اسمتھ کی توجہ منتشر کردی۔


آسٹریلیا کی ابتدائی دونوں وکٹیں جلد گرنے کے بعد آسٹریلوی بیٹر اپنے ساتھی عثمان خواجہ کے ہمراہ بحالی کا سفر جاری رکھنے کی کوشش کررہے تھے،ایسے میں انھوں نے بگی کیم کی وجہ سے توجہ منتشر ہونے کی شکایت کردی حالانکہ وہ باؤنڈری پر متحرک تھا۔

اسٹیون اسمتھ نے ایک موقع پر امپائر سے یہ بھی کہا کہ بولنگ اینڈ اسٹینڈ پر لگایا جانے والا پرچم ان کی توجہ منتشر کررہا ہے۔ تاہم وقتی طور پر پرچم ہٹا دیا گیا، اسمتھ کے آؤٹ ہونے پر اسے دوبارہ لگادیا گیا۔
Load Next Story