روبوٹک اسٹیشن کا حامل طوفانی بارش میں اڑنے والا ڈرون
ایم 300 آرٹی کے ڈرون سخت بارش اور برفباری میں بھی ہموار انداز میں پرواز کرسکتا ہے
عام ڈرون طوفانی بارش اور موسلا دھار بارش میں ڈگمگاجاتے ہیں۔ اب ایم 300 آر ٹی کے ڈرون نہ صرف اپنے ہی ہیلی پیڈ نما ڈاکنگ اسٹیشن سے پرواز کرتا ہے بلکہ تیزبارش اور برفباری میں بھی اپنی ہموار پرواز جاری رکھتا ہے۔
یہ ڈرون صنعتی اور فضائی معیارات کے تحت بنایا گیا ہے جسے ڈی جے آئی کمپنی نے بنایا ہے۔ یہ مکمل طور پر واٹر پروف ہے جسے موسم سے بچاؤ کے لیے ہرطرف سے بند کیا گیا ہے۔ ڈی جے آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا نیا ڈرون ماڈل تیزبارش، بہت بلندی، طوفانی ہواؤں، برفباری اور ژالہ باری کے ساتھ ساتھ منفی 20 کی سردی اور 50 درجے کی گرمی میں آسانی سے کام کرسکتا ہے۔
گردوغبار اور پانی سے محفوظ اس ڈرون کی آئی پی 45 ریٹنگ ہے جس پر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بہت سے ڈرون اس سے بلند معیار کے ہیں تاہم یہ فولڈ ہونے والے ڈرون میں سب سے نمایاں اور بہترین مقام رکھتا ہے۔ ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد یہ مسلسل 41 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے۔
دوسرا اہم پہلو روبوٹک ڈرون ان اے باکس ہے کیونکہ اس ڈرون کے ساتھ ڈاکنگ اسٹیشن بھی موجود ہے جو اس کی پرواز کو مکمل طور پر خودکار بناتا ہے۔ یہ باکس اتنا چھوٹا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی کے ڈالے میں آسانی سے رکھا جاسکتا ہے۔ ڈاکنگ اسٹیشن میں ایک چھوٹا موسمیاتی اسٹیشن ہے، کیمرے نصب ہیں، اینٹیناہے اور اس کی بیٹری 25 منٹ میں تیزی سے چارج ہوجاتی ہے۔ یہ سات کلومیٹر کے فاصلے تک ڈرون سے رابطے میں رہتا ہے۔
تاہم تمام خواص کے باوجود امریکہ میں اسے وہاں نہیں اڑایا نہیں جاسکتا جہاں پائلٹ بردار طیارے پرواز کرتے ہیں۔ ان سب کے باوجود اس کا خودکار نظام بہترین اور مؤثر ہے۔