محمد رضوان اسمتھ کے اسٹائل کی نقالی کرتے رہے لبوشین مدد کو آگئے

آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین، رضوان کو اسٹیون اسمتھ کا انداز اپناتے دیکھ رہے تھے


Sports Reporter March 22, 2022
آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین، رضوان کو اسٹیون اسمتھ کا انداز اپناتے دیکھ رہے تھے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

محمد رضوان، اسٹیون اسمتھ کے بیٹنگ اسٹائل کی نقالی کرتے رہے۔

لاہور ٹیسٹ میں پہلے روز کا کھیل شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے کہ محمد رضوان بیٹ تھام کر اسٹیون اسمتھ کا انداز اپنانے کی کوشش کرتے رہے، ساجد خان بھی ساتھ تھے۔

آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین اس سارے عمل کو دیکھ رہے تھے، انھوں نے پاکستانی پلیئرز کی رہنمائی کرتے ہوئے بتایا کہ اسمتھ اس انداز میں کریز پر کھڑے ہوتے ہیں،اس ساری گفتگو سے دیگر کھلاڑی بھی لطف اندوز ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں