اسلام آباد ہائیکورٹ بار الیکشن محسن کیانی صدر منتخب

نیئربخاری گروپ نے میدان مارلیا، شیریں عمران جنرل سیکریٹری، سرفرازعلی نائب صدربن گئے


Numainda Express February 23, 2014
صدارتی امیدوار شاہد کمال کاالیکشن کا بائیکاٹ، پاکستان بار کونسل سے رجوع کااعلان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میںنیئر حسین بخاری گروپ کاپورا پینل کامیاب ہوگیا۔

راجامحسن کیانی ایڈووکیٹ صدر، سرفرازعلی خان نائب صدر، شیری ںعمران جنرل سیکریٹری اورہاشم خان جوائنٹ سیکریٹری کے علاوہ ممبران، مجلس عاملہ بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے۔ محسن اخترکیانی نے 672 ووٹ حاصل کیے جبکہ شاہدکمال کوصرف 73ووٹ ملے۔ نائب صدرکی سیٹ پرسرفراز علی خان کوکامیابی ملی۔ انھیں 356جبکہ دوسرے امیدواررانا عبداللطیف کو 217 ووٹ مل سکے۔ جوائنٹ سیکریٹری کی سیٹ پر ہاشم خان مندوخیل کامیاب قرار پائے۔

آئی این پی کے مطابق جنرل سیکریٹری کی نشست پرشیریں عمران نے 533ووٹ حاصل کرکے مدمقابل امیدوارکو بھاری اکثریت سے شکست دی۔ ادھر پولنگ کے آغازکے کچھ دیربعد ہی صدارتی امیدوارشاہد کمال خان نے 160ووٹ نہ ڈالنے دینے پرالیکشن کابائیکاٹ کردیا اوراعلان کیاکہ ہائیکورٹ بارکے قوانین کے خلاف پاکستان بارکونسل سے رجوع کیاجائے گا۔ قائم مقام صدرنیئر بخاری نے اسلام آبادہائیکورٹ کے نومنتخب عہدیداران کومبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی، مضبوطی اورتسلسل کے لیے وکلاکی قربانیاںیادگار ہیں۔ فوجی وسول حکومتوںکے ادوارمیں بارزکے باقاعدہ انتخابات وکلاکی جمہوریت سے وابستگی کی دلیل ہے۔ انھوںنے کہاکہ باراوربینچ کولوگوں کوسستے اورفوری انصاف کی فراہمی اورقانون کی حکمرانی کے لیے جہدوجہدجاری رکھناہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں