وزیرستان آپریشن عمران خان کا خاموش رہنے کا فیصلہ
چیئرمین تحریک انصاف برطانیہ روانہ ہوگئے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے بعدخاموش رہنے کافیصلہ کیاہے۔ ان کی برطانیہ روانگی کا انکشاف ہوا ہے۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی پرفی الحال خاموش رہناچاہتے ہیں اور اسی لیے وہ برطانیہ جاچکے ہیں جہاں سے آئندہ چندروز میں وطن واپسی متوقع ہے۔ اس سلسلے میں جب تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے رابطہ کیاگیا توان کاکہنا تھا کہ تمام سیاستدان بیرون ملک جاتے ہیں۔ عمران خان بیرون ملک چلے گئے تویہ نہ کوئی جرم ہے اور نہ ہی اسے ایشوبنایا جائے۔ تحریک انصاف شمالی وزیرستان میں کارروائی سمیت تمام حالات کوقریب سے دیکھ رہی ہے۔