
پولیس کی ٹیموں نے رات گئے کنگن پور، پتوکی اور سرائے مغل میں کارروائی کرکے 12افراد کو حراست میں لیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز نے متوفی کے جسم پر تشدد کی تصدیق نہیں کی تاہم واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کی جارہی ہے۔ ڈی پی او قصور نے بتایا کہ پی ایف ایس اے کی ٹیم نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، حتمی رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آ ئیں گے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ڈی پی او قصور تفتیش اپنی نگرانی میں کر رہے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے، مزید افراد کو شامل تفتیش کرنے کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔
**بے حسی کی انتہاء**
— JavedBashir Khanzada (@javedbashir92) March 22, 2022
پتوکی میں ہولناک واقعہ۔
شادی ہال میں پاپڑ بیچنے والے پر چوری کا الزام لگایا، باراتیوں نے تشدد کرکے جان سے مار ڈالا۔ لاش پڑی رہی، باراتی کھانا کھاتے رہے، ناچ گانے چلتے رہے۔#رنڈی_کا_بچہ pic.twitter.com/0rk55FUo2K
واضح رہے کہ درج کیے گئے مقدمے کے مطابق متوفی محمد اشرف پاپڑ فروخت کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا، وہ شادی ہال کے باہر پاپڑ فروخت کر رہا تھا کہ باراتیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا اور ان کے تشدد سے موقع پر ہلاک ہو گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔