ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرضےکی منظوری

قرضہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ کیلئے منظور کیا گیا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک


ویب ڈیسک March 22, 2022
قرضہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ کیلئے منظور کیا گیا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

SHANGHAI: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرضےکی منظوری دیدی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ قرضہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ کیلئے منظور کیا گیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے منظور کردہ پروگرام کے تحت ادارہ جاتی و ریگولیٹری اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔ پروگرام کا مقصد کیپٹل مارکیٹ میں ادارہ جاتی انویسٹرز ڈیمانڈ کو تیز کرنا ہے اور ڈیریویٹو و کوڈیٹی فیوچر کی طرح متبادل فنانشل انسٹرومنٹس کو بڑھانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں