ڈینئل ویٹوری آسٹریلیا کی وائٹ بال کوچنگ ٹیم کا حصہ بن گئے

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان نے میبلورن میں ٹیم کے کیمپ کو جوائن کرلیا

ڈینئل ویٹوری نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ہیں۔ فوٹو : کرکٹ آسٹریلیا ٹویٹر

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینئل ویٹوری دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلیا کی وائٹ بال کوچنگ ٹیم کا حصہ بن گئے، انہوں نے میبلورن میں وائٹ بال ٹیم کے کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ڈینئل ویٹوری کی کوچنگ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات لی ہیں، بائیں ہاتھ کے سابق اسپنرآسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ پاکستان کے لیے سفر کریں گے۔




وائٹ بال کا اسکواڈ جمعرات کو لاہور پہنچ رہا ہے، جہاں وہ ایک دن کے روم آئسولیشن کے بعد اپنی پریکٹس کا آغاز کرے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 29 مارچ کوشیڈول ہے جبکہ دوسرا 31 مارچ کو کھیلا جائے گا اور تیسرا ون ڈے دو اپریل کو طے ہے۔ دورے میں شامل واحد ٹی ٹوئنٹی پانچ اپریل کو رکھا گیا ہے۔
Load Next Story