روہڑی میں اغوا میں مزاحمت پر دوشیزہ پوجا کماری قتل ملزم گرفتار
صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے واقعے کا نوٹس لے لیا
JEHLUM:
سندھ کے شہر روہڑی میں اغوا میں مزاحمت پر ہندو دوشیزہ پوجا کماری کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
سندھ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس سکھر سے رابطہ کرکے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم واحد لاشاری کو گرفتار کر لیا ہے۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں ، سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پوجا کماری کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور پوجا کماری کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔