فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے معروف گلوکار دھرمیش پرمار انتقال کرگئے

گلوکار کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک March 22, 2022
ریپرتوڑ فوڑ کے گانوں کا بنیادی موضوع ’’کرپٹ اداروں‘‘ کے خلاف کھڑا ہونا تھا ، بھارتی میڈیا فوٹوفائل

ISLAMABAD: فلم ''گلی بوائے'' کے معروف گلوکار دھرمیش پرمار 24 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا میں کہاجارہا ہے کہ دھرمیش پرمار المعروف ریپر ایم سی توڑ فوڑ کی ہلاکت کار حادثے میں ہوئی ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی موت کی وجہ کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

گلوکار کی موت نے ان کے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔ جب کہ اداکار رنویر سنگھ اور سدھانت چترویدی نے بھی دھرمیش پرمار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گلوکار دھرمیش پرمار نے فلم ''گلی بوائے'' کے ساؤنڈ ٹریک ''انڈیا91'' کے لیے اپنی آواز دی تھی اس کے علاوہ وہ ایک میوزک بینڈ ''سوادیسی'' کا بھی حصہ تھے۔ فلم ''گلی بوائے'' 2019 کی کامیاب فلم تھی جس میں اداکار رنویر سنگھ اور سدھانت چترویدی نے ریپر گلوکار کے کردار نبھائے تھے۔

رپورٹ کے مطابق گلوکاردھرمیش پرمار کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ایک میوزک پورٹل کے مطابق ریپر توڑ فوڑ کے گانوں کا بنیادی موضوع ''کرپٹ اداروں'' کے خلاف کھڑا ہونا تھا۔ اور وہ اپنی موسیقی سے ماحولیاتی اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھاتے تھے۔

ریپر توڑ فوڑ کا ایک ساؤنڈ ٹریک ''دی وارلی ریوولٹ'' جس کے لیے انہوں نے ایک سماجی کارکن پرکاش کے ساتھ اشتراک کیا تھا یہ گانا ممبئی کے آرے جنگل میں درختوں کی کٹائی کے خلاف تھا۔

ایک بیان میں ریپر توڑ فوڑ نے کہا تھا کہ ''گلی ریپ وہی ہے جو میں کرتا ہوں۔ اور میں گلی ریپ کرتا رہوں گا۔ لیکن میں اس کے ساتھ اور بہت کچھ کرنے جا رہا ہوں۔''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں