پشین میں جیولری کی دکان پر 54لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والا گروہ گرفتار

ڈکیتی میں لوٹا گیا 60 فیصد سامان برآمد کرلیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ


ویب ڈیسک March 22, 2022
ڈکیتی میں لوٹا گیا 60 فیصد سامان برآمد کرلیا گیا. (فوٹو، فائل)

MADRID/ PARIS: بلوچستان کے ضلع پشین میں جیولری کی دکان پر 54 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ عبدالحق عمرانی نے بتایا کہ چند روز قبل پشین میں جیولری کی دکان پر 54 لاکھ کی ڈکیتی ہوئی تھی اور سی آئی اے ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے گروہ کو گرفتار کیا، ڈکیتی میں لوٹا گیا 60 فیصد سامان برآمد کرلیا گیا۔

عبدالحق عمرانی نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران ایک ملزم حادثاتی گولی لگنے سے زخمی ہو کر سول اسپتال کوئٹہ آیا، زخمی ملزم نے ڈکیتی کی جھوٹی کہانی سنا کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ سی آئی اے تفتیش کر کے اصل کہانی سامنے لائی اور زخمی شخص سے تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا زخمی شخص پشین ڈکیتی میں ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں