پشاور اے این ایف کی کارروائی کے دوران 144کلو منشیات برآمد

کارروائی کے دوران ایک ملزم بھی گرفتار

ملزم سے 96 کلو چرس اور 48 کلو ہیروئن برآمد۔ فوٹو : فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے نوشہرہ کینٹ کی قریب کارروائی کرتے ہوئے 144 کلو منشیات برآمد کرلی۔


اے این ایف حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا، جس سے 96 کلو چرس اور 48 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Load Next Story