
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں سے اتوار کو علی الصبح خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقوں توت درہ، دوہ توی اورغیبی نیکہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے، حملوں کے نتیجے میں بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری اور بھاری مقدار میں بارودی مواد تباہ کر ڈالا جبکہ کارروائی کے دوران کم از کم 38 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
واضح رہے کہ 23 مغوی ایف سی اہلکاروں کے قتل اور میجر جہازیب کی شہادت کے بعد فورسز کی جانب سے وزیرستان، ہنگو اور خیبرایجنسی میں شرپسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں شرپسند ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔