رابطوں کے باوجود حکومتی کمیٹی طالبان کمیٹی سے ملاقات نہیں کررہی پروفیسرابراہیم

لاکھوں قبائلی آپریشن ہی کی وجہ سے پہلے ہی بے گھر ہیں اور اب مزید لاکھوں لوگ بے گھر ہوجائیں گے، رکن طالبان کمیٹی


ویب ڈیسک February 23, 2014
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے بارہا رابطے کئے گئے لیکن وہ ملاقات پر آمادہ نظر نہیں آتے، پروفیسر ابراہیم۔ فوٹو: فائل

طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم کا کہناہے کہ متعدد رابطوں کے باوجود بھی حکومتی کمیٹی طالبان کمیٹی سے ملاقات نہیں کررہی ایسا لگتا ہے کہ انہیں حکومت سے اجازت نہیں مل رہی۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طالبان کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اگر اب تک آپریشن کا مثبت نتیجہ نکلا ہے تو انہیں بھی اس بارے میں بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ سے وزیرستان تک لاکھوں قبائلی آپریشن ہی کی وجہ سے پہلے ہی بے گھر ہیں اور اب مزید لاکھوں لوگ بے گھر ہوجائیں گے۔

پروفیسر ابراہیم نے مزید کہا کہ ان کی جانب سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے بارہا رابطے کئے گئے لیکن وہ ملاقات پر آمادہ نظر نہیں آتے ایسا نظر آتا ہے جیسے انہیں حکومت کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی جس کی وجہ یہ ہے کہ مذاکراتی کمیٹیاں بے معنی ہوگئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |